• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 151778

    عنوان: سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری کتابوں کے نام بھیج دیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری کتابوں کے نام بھیج دیں۔ میں نے ایک مولانا صاحب سے سنا ہے کہ اب تک ۱۵۰۰/ صحابہٴ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی سوانح حیات محفوظ اور موجود ہیں۔ لہٰذا اب تک جتنے بھی صحابہٴ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی سوانح حیات موجود ہیں، برائے مہربانی مجھے کچھ ایسی کتابوں کے نام بھیج دیں جن سے میں سارے اور ایک ایک صحابی کی سوانح حیات پڑھ سکوں۔ اگر پاکستان میں کوئی ریسرچ سینٹر ہے تو مجھے اس کا بھی پتہ دے دیں تاکہ میں یہ کتابیں وہاں سے حاصل کرسکوں۔ اللہ آپ کو بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 151778

    بسم الله الرحمن الرحيم


    Fatwa: 985-950/N=9/1438
    دار المصنفین اعظم گڈھ والوں نے صحابہ  رضي الله عنهم اور صحابیات رضي الله عنهن  کے احوال پر سیر الصحابہ رضي الله عنهم  اور سیر الصحابیات رضي الله عنهن کے نام سے کئی جلدیں مرتب کی ہیں، آپ ان کا مطالعہ فرمائیں، یہ سیٹ آپ پاکستان میں دار الاشاعت کراچی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اور اس کے بعد اگر اس موضوع پر مزید مطالعہ کی خواہش ہو تو آپ کے لیے خود راہیں کھل جائیں گی یا آپ دار االافتا سے دوبارہ رابطہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند