• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 6124

    عنوان:

    میں ایک گورنمنٹ انڈسٹری میں کام کرتا ہوں۔ کیا ٹیکس بچانے کے لیے درج ذیل حلقہ میں سے کسی ایک یا اس سے زیادہ میں سرمایہ کاری کرسکتا ہوں؟ (۱) لائف انشورنس۔ (۲) یو ایل آئی پی (ULIP)(۳) پی پی ایف۔ (۴) میوچول فنڈ۔ میوچول فنڈ کی قسمیں ایکوٹی، ڈیبٹ اور بیلنس ہیں۔ میں کہاں سرمایہ کاری کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1022=1190/ ب

    لائف انشورنس سود وقمار کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اورحرام ہے اس لیے اس میں سرمایہ کاری کرنا بھی حرام ہے۔ میوچول فنڈ میں اگر منافع کی تقسیم فی صد کے اعتبار سے ہو او رکمپنی سرمایہ کاری کے لیے مال حلال و جائز جگہوں پر لگائے تو اس میں سرمایہ کاری جائز ہے۔ مذکورہ فنڈ کی ذیلی اقسام کی تفصیلات ہمارے علم میں نہیں ہے۔ یو ایل آئی پی، پی پی ایف کی تفصیل اور اس میں سرمایہ کاری کا طریقہ لکھیں۔ نیز یہ بھی بتائیں مذکورہ دونوں طریقہ کاروبار میں سرمایہ کاری کرکے ٹیکس سے کس طرح بچنا ممکن ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند