• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 6026

    عنوان:

    کیا ہم موٹر انشورنس کمپنی سے دعوی کرکے پیسہ لے سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم انشورنس بھرتے وقت جو سود کا پیسہ آتا ہے وہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    کیا ہم موٹر انشورنس کمپنی سے دعوی کرکے پیسہ لے سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم انشورنس بھرتے وقت جو سود کا پیسہ آتا ہے وہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 6026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 738=696/ ل

     

    جی ہاں! لے سکتے ہیں، البتہ آپ کے لیے اتنی ہی رقم کا استعمال کرنا جائز ہوگا جتنی رقم آپ نے جمع کی ہوگی، اس سے زائد کو آپ بلا نیت ثواب فقراء مساکین محتاجوں پر خرچ کردیں، جہاں تک سود کی رقم سے انشورنس کرانے کا مسئلہ ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر بیمہ کرانا ضروری ہو، یعنی اس کے بغیر چارہ نہ ہو اور بیمہ کمپنی سرکاری ہو تو اس میں سود کی رقم دے سکتے ہیں۔ البتہ اس کے بعد آپ کے لیے اس کمپنی سے کسی قسم کی منفعت حاصل کرنا ناجائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند