• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 4456

    عنوان:

    میں ایک بینک میں بطور مالی کے کام کرتا ہوں ۔ اس بینک میں وہ لوگ پانچ فیصد سود پر لون دیتے ہیں ۔ کیا میری تنخواہ حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    میں ایک بینک میں بطور مالی کے کام کرتا ہوں ۔ اس بینک میں وہ لوگ پانچ فیصد سود پر لون دیتے ہیں ۔ کیا میری تنخواہ حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 4456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 440=440/ م

    بینک میں بطور مالی کام کرنا اوراس کی تنخواہ پانا اگر چہ حرام و ناجائز نہیں ہے لیکن چونکہ اس بینک میں سودی لین دین ہوتا ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس بینک کی ملازمت ترک کرنے کی کوشش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند