• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2938

    عنوان:

    کیا سودی رقم کو بیت الخلاء کی تعمیرکے لیے، اپنے اورگھر والوں کے لیے استعمال کرسکتاہوں یا نہیں؟

    سوال:

    کیا سودی رقم کو بیت الخلاء کی تعمیرکے لیے، اپنے اورگھر والوں کے لیے استعمال کرسکتاہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 99/ ج= 96/ ج

     

    سود کا مال خبیث اورحرام مال ہے۔ اس کے وبال سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس رقم کو فقراء و مساکین پر بلانیت ثواب صدقہ کردیا جائے اس رقم سے بیت الخلاء تعمیر کرانا یااپنے اور اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا جائز نہیں۔ (کذا في الشامي: ج۹ ص۵۵۳، ط زکریا) حدیث پاک میں وارد ہے کہ جانتے ہوئے سود کا ایک درہم بھی استعمال کرنا ۳۶ زنا سے بھی بدتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند