Q. اگر کوئی دین دار آدمی راستہ پر کوئی قیمتی چیز یا روپیہ پڑا ہوئے دیکھے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا اٹھانا چاہیے یا پھر چھوڑ دینا چاہیے؟ اگر اٹھایا تو کون اس کے مالک کو تلاش کرے گا یہ بہت مشکل کام ہے۔ اس لیے کیا اس کو دیکھ کر انجان بن کر چھوڑ کر آگے بڑھ جائے یا پھر اٹھالے؟ اگر نہ اٹھایا تو کیا گناہ ہوگا؟ (۲)اگر کتا اور خنزیر برتن چاٹ لیں تو اس کو پاک کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ (۳)کوئی کام سرکاری قانون کے مطابق جرم ہو اس سے بچنا یا قانون کے اصولوں کی پابندی کرنا کیا اسلام کے اعتبار سے فرض ہے یا مستحب؟ مثال کے طور پر موٹر سائیکل پر تین آدمی نہ بٹھانا ہیلمٹ پہننا وغیرہ وغیرہ؟