• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 178302

    عنوان: مسجد اور مدرسہ کا پیسہ بینک میں رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: مسجد اور مدرسہ کا پیسہ بینک میں رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 178302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 814-598/B=09/1441

    بینک میں چونکہ سودی لین دین ہوتا ہے اس لئے مقدس مسجد اور دینی مدرسہ کا پیسہ نہ رکھنا چاہئے ۔ لیکن جب ایسا دَور آجائے کہ ایک آدمی بھی قابل اعتماد نہ ملے جس کے پاس مسجد و مدرسہ کی رقم امانت رکھی جا سکے تو بدرجہ مجبوری بغرض حفاظت مسجد و مدرسہ کا پیسہ بھی بینک میں رکھ سکتے ہیں۔ اس میں جو کچھ انٹرسٹ کی رقم ملے وہ بلانیت ثواب بہت زیادہ غیریب و پریشان لوگوں کو دیدی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند