• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 177838

    عنوان: قسطوں پر مشینری خریدنے كے لیے ایك لاكھ تیس ہزار كا چیك دے كر قسطوں میں ایك لاكھ اٹھہتر ہزار وصول كرنا؟

    سوال: میں نے قسطوں پر ایک مشین کی خریداری اس طرح کی کہ ادارے نے کہا کہ مارکیٹ سے اس کی کوٹیشن لائیں تو میں 130000کی کوٹیشن لایا تو ادارے نے مجھے 130000 کاچیک دیا اور کہا کہ آپ ہمیں قسطوں میں 178000 تین سال میں وآپس کریں گے ماہانہ قسط 4786 روپے ہے ۔قسط لیٹ ہوئی تو لیٹ فیس بھی دینی ہوگی۔اس طرح قسطوں پر خریدنا جائز ہے؟ بینو وتوجرو

    جواب نمبر: 177838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 726-590/D=08/1441

    ادارہ کا ایک لاکھ تیس ہزار روپئے کا چیک دے کر آپ سے قسطوں میں ایک لاکھ اٹھہتر ہزار روپئے وصول کرنا جائز نہیں زاید رقم سود ہوگی جس کا نہ آپ کے لئے دینا جائز ہے اور نہ ہی ادارہ کا لینا جائز ہے ۔

    ادارہ اگر خود مشین خرید کر آپ کے ہاتھ فروخت کردے تو اس صورت میں موجودہ قیمت سے زاید رقم پر فروخت کرنا اور اسے قسطوں میں وصول کرنا جائز ہوگا۔ اور آپ کے لئے مجموعی قیمت قسطوں کا ادا کرنا بھی جائز ہوگا، سود نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند