• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 176949

    عنوان: ڈپوزٹ پر مکان لے کر آگے کرایے پر دینا

    سوال: زید جو زیادہ ڈپوزٹ دے کر کم کرائے پر دکان لیتاہے اور دوسروں کو کم ڈپوزٹ پر زیادہ کرائے پر دکان دیتاہے ، لیکن پہلے مکان مالک سے اجازت لیتاہے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 176949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:657-519/sn=8/1441

    جائز نہیں ہے، جب پہلا معاملہ ہی ( قرض سے انتفاع پر مبنی ہونے کی وجہ سے) شریعت کے مطابق نہیں ہے تودوسرا معاملہ کیسے جائز ہوسکتا ہے، مکان مالک سے اجازت لے لینا جواز کے لیے کافی نہیں ہے، دونوں پر ضروری ہے کہ اوّلا عقد اول کو فسخ کریں، اس کے بعد اگر چاہیں تو شریعت کے مطابق دوبارہ عقد کریں۔ درست نہیں ہے؛ بلکہ نکال کر بلا نیت ثواب فقراء پر صدقہ کردینا ضروری ہے۔

    کل قرض جر منفعة، فہو ربا . (مصنف ابن أبی شیبة 4، رقم: 20690)....


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند