• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 175799

    عنوان: جاز کیش اور ایزی پیسہ میں اکاوٴنٹ کھلوانے کا حکم اور بعض دیگر متعلقہ مسائل

    سوال: براہ کرم، درج ذیل مسئلے کی قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔ پاکستان میں دو موبائل فون کمپنی جاز اور ٹیلی نار کی جانب سے بالترتیب جاز کیش اور ایزی پیسہ موبائل اکاونٹ کی سہولیات دی جاررہی ہیں چند ایک چیدہ چیدہ سہولیات جیسا کہ بجلی ، گیس، پانی، ٹیلی فون بل کی ادائیگی، دیگر بنکوں میں رقم کی منتقلی، مختلف موبائل کمپنی کے لیے ری چارج اور موبائل بنڈ لز کی خریداری وغیرہ شامل ہیں۔ سہولیات کے استعمال پر اکاونٹ ہولڈر سے شیڈول آف چارج کے تحت کٹوتی بھی ہوتی ہے ۔ موبائل اکاونٹ میں رقم رکنھے پر مفت منٹ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ڈاٹادیا جاتا ہے جو کہ مہینہ میں ایک ٹرانزیکشن (ٹرانزیکشن سے مراد درج بالا سہولیات میں سے کسی ایک کا استعمال ارادی ے غیر ارادی طورپر) کرنے پر ملتے ہیں۔ اکاونٹ میں کم از کم یا زیادہ سے زیادہ رقم رکھنے کی کوئی قید نہیں ہے ۔ برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ:- (۱) درج بالا دونوں اکاونٹ کا استعمال کیسا ہے ۔ (۲) موبائل اکاونٹ سے 0٪بھی سود نہیں ملتا اور نہ ہی کسی قسم کا مارک اپ ہے ۔کسٹمر کو رقم کے بدلے فری ریسورسز (جن میں فری منٹ، ایس ایم ایس، انٹرنیٹ ڈاٹا) ملتے ہیں۔ کیا ان فری ریسورسز کا استعمال سودہے یا جنس تبدیل ہونے کی صورت میں جائز ہے ۔ فری منٹ کے استعمال پر الگ سے کال سیٹ اپ فیس بھی لازمی کٹتی ہے ۔ (۳) درج بالا کمنپی کی جانب سے یہ بھی قید ہے کہ ہر ماہ اٰیک ٹرانزیکشن کرنی ہے ۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگرایک کسٹمر سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے فری ریسورسز ملتے ہیں اور دوسرا کسٹمر محض ہر ماہ ایک ٹرانزیکشن اس شرط کو پورا کرنے کے لیے کرتا ہے تو دونوں صورتوں میں فری ریسورسز کا استعمال کیسا ہے۔

    جواب نمبر: 175799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:416-409/N=7/1441

    التنقیح:۔(۱- ۳): جاز یا ٹیلی نار کمپنی کی جانب سے جاز کیش اور ایزی پیسہ موبائل اکاوٴنٹ کی جو سہولت دی جارہی ہے، جس کے ذریعے آدمی مختلف بلز کی ادائیگی، ایک اکاوٴنٹ سے دوسرے اکاوٴنٹ میں رقم کی منتقلی اور مختلف موبائل کمپنیوں کے ریچارج وغیرہ کی سہولیات اٹھاسکتا ہے اور اس میں فری منٹ، ایس، ایم، ایس اور انٹرنیٹ ڈاٹا بھی ملتا ہے تو اس میں وضاحت طلب بات یہ ہے کہ ان فری منٹس وغیرہ کے لیے اکاوٴنٹ میں پیسہ رکھنا ضروری ہے یا صرف موبائل کے اُس متعینہ ایب کا استعمال کرنا شرط ہے ، یعنی: اگر کوئی شخص اس اکاوٴنٹ میں رقم نہ رکھے؛ بلکہ اپنے بینک والے اکاوٴنٹ ہی میں رقم رکھے؛ البتہ ضرورت پر ٹرانزکشن یا بل کی ادائیگی کے لیے موبائل کے اُس متعینہ ایپ کا استعمال کرے تو اس صورت میں اُسے فری منٹس وغیرہ ملیں گے یا نہیں؟ اور اگر آپ یہ سوال اپنے ملک کے کسی مستند ومعتبر دار الافتا سے کریں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا؛ کیوں کہ ہمارے یہاں موبائل کی یہ کمپنیاں نہیں ہیں اور ٹرانزکشن وغیرہ کے لیے نیٹ پر جو ایپس ہیں، اُن کی اسکیمیں آپ کے یہاں سے مختلف ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند