• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 171658

    عنوان: 1100 کے سکے لیکر اسے 1000 كے نوٹ سے بدلنا؟

    سوال: ایک مسلمان شخص کے پاس ایک اور دو روپے کےسکے ہیں۔ اس نے مجھے آفر کیا ہے کہ میں اس سے 1100 کے سکے لیکر اسے 1000 کا نوٹ دے دوں۔ کیا اس طرح کرنسی کی ادلا بدلی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 171658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1085-881/B=11/1440

    سوال بہت مجمل ہے براہ مہربانی اسے واضح کیجئے۔ ایک اور دو روپئے کے سکے کہاں کے ہیں کس ملک کے ہیں اور انہیں کس ملک کی کرنسی سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پھر کس کرنسی کا نوٹ آپ کو کس کرنسی کے عوض ۱۰۰/ دینا چاہتے ہیں۔ پوری بات صاف صاف واضح کرکے لکھئے، اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند