• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 170237

    عنوان: پاک قطر فیملی تکافل

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام، میں ایک ادارے میں نوکری کرتا ہوں، اُس ادارے نے میرا پاک قطر فیملی تکافل میں اندراج کیا ہے ، کیا میں اُس کو استعمال کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 170237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 889-746/B=09/1440

    غالباً فیملی تکافل سے زندگی کا بیمہ کرانا مراد ہے۔ اگر یہی بات ہے تو شریعت اسلام میں لائف انشورنس کرانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس میں جس قدر زائد ملے گی اس کا استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند