عنوان: کیا سود کی رقم سود کی مد میں دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا سود کی رقم سود کی مد میں دے سکتے ہیں؟ مثلاً زید کا بینک میں سیونگ اکاؤنٹ ہے جس سے سود حاصل ہوتا ہے ، دوسری طرف زید نے بینک کے ذریعہ فینانس پر گاڑی لی ہے . اب سوال یہ ہے کہ گاڑی پر جو سود لگ رہا ہے اس کو بینک سے حاصل شدہ سود کے ذریعہ ادا کیا جاسکتا ہے ۔
جواب نمبر: 16993531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 837-723/B=08/1440
جی ہاں! سرکاری بینک سے ملا ہوا سود دوسرے سرکاری بینک کے سود میں دے سکتے ہیں۔ مالِ حرام جہاں سے آیا ہے وہیں چلا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند