• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 169137

    عنوان: قسطوں پر گاڑی كی خریداری

    سوال: سی ایس ڈی سٹور سے قسطوں پر گاڑی لی ہے۔معائدہ میں یہ شرط ہے کہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں اضافی رقم لیجانے گی۔میں نے اس نیت سے لی ہے کہ قسط وقت پر ادا کرونگا اور لیٹ فیس سے بچنے کی کوشش کرونگا۔چونکہ معائدہ کرنا مجبوری ہے۔اور گناہ جب تک کیا نہ جاے اس پر عذاب نہیں۔۔شرعی لحاظ سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 733-632/L=07/1440

    اگر آپ کو ہر قسط کو اس کے وقت پر ادا کرنے کا یقین یا ظن غالب ہے اور آپ قسط کی رقم کو وقت پر ادا کردیتے ہیں تو محض معاہدہ کی وجہ سے آپ پر گناہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند