• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 168165

    عنوان: صرف جمع شدہ رقم لینے كی نیت سے فكسڈ ڈپوزٹ كرنا ؟

    سوال: جناب مفتیان کرام صاحب، بینک کے اندر لڑکیوں کیلئے یہ اسکیم(آفر) ہے کہ انکے اکاؤنٹ میں تقریبا ( .168000روپئے جمع کرنا ہوتا ہے پھر لڑکی کی شادی کے وقت تقریبا چھ لاکھ روپیہ(600000 روپئے بینک کی طرف سے ملتا ہے تو اگر کوئی اس اسکیم کو اس نیت سے فالو( عمل ) کرے کی اصل رقم کے علاوہ جو زائد رقم ہے اس سے وہ غریب بچیوں کی شادی کریگا یا غریبوں کی کوئی اور امداد کریگا ۔تو اسکا یہ کرنا درست ہے یا نہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ براہ کرم تھوڑا جلدی جواب دے دیں۔

    جواب نمبر: 168165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 536-477/L=05/1440

    یہ سودی معاملہ ہے جو شرعاً ناجائز ہے، مذکورہ بالا مقصد سے بھی اس اسکیم کو فالو کرنے کی اجازت نہ ہوگی، یہ دوسرے کی خاطر اپنی آخرت کو برباد کرنے کے مرادف ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند