• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 167933

    عنوان: زمین یا مکان کی رجسٹری میں سود کی رقم کا استعمال

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفیان کرام مسئلہ ذیل میں:اسٹیمپ کی خریداری میں انٹرسٹ کی رقم استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں جبکہ زمین کی رجسٹری میں بھاری قیمتوں والے اسٹیمیپ کی بظاہر کوئی ضرورت نہیں سمجھ میں آتی لیکن حکومت نے لازم کردیا کہ اگر اتنی قیمت کی زمین ہے تو اتنے کا اسٹیمپ لگے گا خریدار سے اسٹمیپ کے نام پر حکومت جو رقم لیتی ہے اس کی کیا حیثیت ہے ؟ مدلل جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 167933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:498-496/L=6/1440

    زمین یا مکان کی رجسٹری کرانے کی صورت میں خاص اسٹمپ کی خریداری میں جو رقم لگتیہ ے اسے سرکاری بینک سے حاصل سود سے ادا کرنے کی گنجائش ہوگی؛ البتہ اس کے علاوہ جو فیس لگتی ہے یا وکیل اپنی محنت کی اجرت کے طور پر لیتا ہے اس کی ادائیگی سودی رقم سے کرنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند