• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 178053

    عنوان: بچوں كو رسمی طور پر پیسے دینا؟

    سوال: حضرت، میں نے یہ پوچہنا ہے کہ میرے بہائی کا بیٹا ہوا ہے میں یہاں میکے ہی آئی ہوئی ہوں، گاوَں کے سب لوگوں نے بچے کو رسمی طور پہ پیسے دئیے جو کہ اس موقع پہ لین دین ہوتا ہے ، میرے خاندان میں میری پہچان الحمدللہ ایک دیندار خاتون کی ہے ، میں نے بہی بچے کو پیسے دئیے اور ساتھ یہ بہی کہا کہ یہ کوئی رسمی لین دین نہیں ہے ، باقی سب نے میری امی کو پیسے دئیے جو کہ بچے کی دادی ہیں جبکہ میں نے بچے کی ماں کو دئیے ، اور یہ تنبیہ بہی کی کہ اگر آپ نے ان پیسوں کو بہی رسمی طور پہ لکہا تو مجہے واپس کردو، انہوں نے میری بات آرام سے مان لی. پوچہنا یہ ہے کہ کیا اس موقع پہ پیسے دینا صیح ہے ، میں نے اپنے شیخ حضرت فیروز عبداللہ میمن سے یہ بہی سنا ہے کہ مولوی لوگ جب کسی کو دیں تو کنجوسی نہ کریں کیونکہ ہم کسی تقریب میں بہی شرکت نہیں کرتے گناہ کی وجہ سے تو لوگ یہ نہ سمجہیں کہ مولوی لوگ کنجوس ہوتے ہیں اسکے علاوہ بھی میرے کزن کا بیٹا ہوا تو میں امی کے ساتھ گئی امی نے اور میں نے پیسے دئیے ، امی نے رسمی طور پہ اور میں نے ہدیہ کے طور پہ تو کیا میرا اس موقع پہ جو کہ رسمی طور پہ سب دیتے ہیں ہدیہ دینا صیح ہے ؟ امی کو جتنے لوگوں نے پیسے دئیے جن میں میں 99 فیصد حلال کمائی والے ہی تہے وہ پیسے امی گہر میں استعمال کر رہی ہیں تو کیا میرے لئیے یہاں سے کہانا حلال ہے ؟مجہے یہ تشویش ہے کہ وہ رسمی لین دین کے پیسے ہیں میری ایک خالہ ہیں جن کے گہر حلال حرام دونوں طرح کی کمائی ہے اگر وہ کوئی سبزی لاتی ہیں جو کہ ان کے گہر اگی ہوئی ہیں اور پانی انہیں کے گہر سے استعمال ہوتا ہے کیا میں اسے کہا سکتی ہوں؟ ویسے تو ان کے گہر سے کچھ آتا ہے تو میں نہیں کہاتی جب کوئی میت ہو جائے تو پہلے دن جو دیگیں منگوائی جاتی ہیں تو میت کے گہر والوں میں سے اسے کہانا جائز ہے ؟ مجہے معلوم ہے کہ یہ سب ناجائز ہے ، لیکن یہاں کوئی نہیں مانتا، مسئلہ اس کے لئیے ہے جو دین پہ چلنا چاہے ، ہمارے گہر میری نانی کی میت تہی تو بہت لوگ جمع تہے تو میں نے بہی وہی کہانا کہایا۔

    جواب نمبر: 178053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 996-735/H=08/1441

    آپ اپنا لین دین کا طرز و انداز ایسا رکھیں کہ جس سے رسوم مروجہ میں لین دین اور شرکت کے لین دین اور شرکت کا شبہ بھی نہ ہو۔ اس کے لئے اصلاح الرسوم (ب) بہشتی زیور (ج) اسلامی شادی وغیرہ کتب معتبرہ میں ہدایات و احکام کو حرزِ جان بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند