• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 173061

    عنوان: سالگرہ منانا كیسا ہے؟

    سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کی سالگرہ پرکیک کاٹنا یامروجہ طریقے سے ہٹ کراس کی خوشی کیلئے اس کی سالگرہ کے موقع پراسے کوئی چیزیاکیک لے کردینااوراس کے ساتھ دوسرے گھروالوں کوبھی کوئی چیزلے دینا، اس کی گنجائش دین اسلام میں ہے یانہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 30-28/M=01/1441

    سالگرہ منانا غیرقوم کی ایجاد کردہ رسم ہے، شرعاً یہ درست نہیں، سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بجائے کوئی چیز لے کر دینا بھی اُسی رسم کا حصہ ہے اس سے بھی بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند