• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 170551

    عنوان: شادی میں ہونے والی رسموں كی شرعی حیثیت؟ (2) نكاح كا مسنون طریقہ

    سوال: آج کل شادی کے معاملہ میں بہت ساری بے جا رسموں کو ادا کیا جاتا ہے جیسے لڑکی کے ہاتھ میں پیسے دینا، منگنی کرنا، عیدین کے موقع پر عیدی کی خاص تقریب کرنا، دولہا کو جوتا لنگی کے نام پر رقم دینا، لڑکی کیلئے نکاح کا جوڑا دولہا کی طرف سے اور دولہا کا جوڑا دلہن کی طرف سے لانا، ان تمام رسومات کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ قرآن، حدیث اور صحابئہ کرام کی زندگی سے نکاح کا خاص اور رسم و بدعات سے پاک طریقہ بھی درج فرمائے ۔

    جواب نمبر: 170551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1055-911/H=09/1440

    (۱) شادی بیاہ کی رسوم میں کچھ توہندوانہ رسمیں ہیں جو مسلمانوں میں رائج ہیں ان کا ناجائز و گناہ ہونا ظاہر ہے بعض اپنی اپنی برادری کی خاص رسمیں ہیں وہ بھی جائز نہیں بلکہ محتاجِ اصلاح ہیں بعض امور التزام مالا یلزم کے قبیل سے ہیں وہ بھی لائق ترک ہیں تفصیل کے لئے (الف) بہشتی زیور (ب) اصلاح الرسوم (چ) اسلامی شادی وغیرہ کتب معتبرہ دیکھئے۔

    (۲) بہشتی زیور کے حصہ نمبر چھ میں بعنوان نبی علیہ السلام کی بیبیوں اور بیٹیوں کے نکاح کا بیان (ب) حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کانکاح (ج) حضرت کی بیبیوں کا نکاح (د) شرع کے موافق شادی کا ایک نیا قصہ (ص: ۴۲تا ص: ۴۶، حصہٴ ششم) کے مضامین کو اطمینان سے بغور مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند