• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 165038

    عنوان: قبروں پر اگربتی جلانا

    سوال: حضرت صا حب قبروں پر اگر بتی جلانے کی وضا حت فرما دیں ۔ اس کی اصلیت کیا ہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 165038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1436-1315/M=1/1440

    قبروں پر اگربتی جلانا ، جہالت اور بدعت ہے شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ وإخراج الشموع إلی رأس القبور فی اللیالی بدعة (ہندیة: ۵/۳۵۱، کتاب الکراہیة) وعن ابن عباس (رضی اللہ عنہ) قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زائرات القبور والمتخذین علیہا المساجد والسرج۔ (مشکوة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند