• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 164196

    عنوان: دولہے كے ساتھ كتنے لوگوں كا جانا بارت كہلائے گا؟

    سوال: بارات کتنے آدمیوں کی کہلائے گی اگر سو آدمی گھر کے ہوجائے اور وہ شرعی نکاح میں جائیں تو کیا یہ بارات کہلائے گی؟

    جواب نمبر: 164196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1250-969/SN=1/1440

    جب دولہن کو رخصت کراکر لانے کا ارادہ ہو تو لڑکا اپنے والد ، بھائی یا خاندان کے دو چار موٴقر لوگوں کے ساتھ چلا جائے اور دولہن کو بعد نکاح رخصت کراکر لے آئے، یہی شرعی طریقہ ہے، رسم کے طور پر بڑی تعداد میں لوگوں (خواہ وہ گھر کے افراد ہی کیوں نہ ہوں) کو لے جانا قابل ترک ہے، رسم کی پابندی کے طور پر لوگوں کو لے جانا ہی درحقیقت ”بارات“ ہے خواہ لوگ کم (۱۰-۲۰) ہوں یا زیادہ؛ باقی ضرورت (مثلاً دولہن کے گھر والوں سے بات چیت کرنے یا راستہ کے خطرہ کے پیش نظر) کے تحت دو چار افراد کو لے جانا یہ ”بارات ممنوعہ“ نہیں ہے، ایسا کرنا شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند