• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 164032

    عنوان: نکاح اور ولیمہ کے موقعہ پر پیسوں یا کسی اور تحفے کے لین دین کا حکم

    سوال: حضرت، براہ کرم یہ بتائیں کہ نکاح اور ولیمہ کے موقعہ پر تحفہ یا لفافہ (روپیہ) کا دینا صحیح ہے یا نہیں؟ آجکل لوگ ”دعوت نامہ “ پر لکھتے ہیں کہ تحفہ لے کر نہ آئیں۔

    جواب نمبر: 164032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1217-1168/N=1/1440

    دعوت نکاح یا ولیمہ کے موقعہ روپے پیسوں کا لفافہ یا کوئی اور تحفہ دینا محض رسم ہے اور لوگ عام طور پر خواہی نخواہی رسم کی وجہ سے لین دین کرتے ہیں؛ اس لیے یہ لین دین نہیں ہونا چاہیے۔ اور اگر کوئی شخص اس لین دین سے بچتا ہے اور دعوت نامہ پریہ لکھتا ہے کہ کوئی تحفہ یا لفافہ لے کر نہ آئیں تو یہ اچھی بات ہے، ہر ایک کو اس لین دین سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند