عنوان: بھائی کے نئے گھر میں بہن کا گنگن باندھنا
سوال: حضرت مفتی صاحب! کئی جگہوں پر یہ چلن ہے کہ جب بھائی نیا گھر بناتا ہے تو بہن اس گھر میں گنگن باندھتی ہے۔ ایسا کرنا کہاں تک جائز ہے؟ اگر کوئی بہن صرف خوشی کے لئے کرے تو کیسا ہے؟ یہ کوئی شرک یا بدعت تو نہیں؟
مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 16225131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1225-1011/SD=10/1439
یہ رسمِ محض ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، اس سے احتراز چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند