• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 161925

    عنوان: کیا سالگرہ پر جانا بہتر ہے؟

    سوال: اگر کوئی اپنے گھر سالگرہ کی دعوت پر بلائے تو اس کے گھر جانا چاہیے یا نہیں ؟کیا سالگرہ کی دعوت کھانا حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 161925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1029-902/D=10/1439

    سالگرہ منانا عیسائیوں کی نقّالی اور مغربی فیشن کا حصہ ہے نیز اس طرح کی تقریبات میں اور بھی خرابیاں مثلاً عورتوں مردوں کا اختلاط، تحفہ وغیرہ لے کر جانے کو ضروری سمجھنا اور بسا اوقات بدلہ پورا کرنے کی نیت بھی ہوتی ہے کہ انھوں نے ہمارے یہاں دیا تھا لہٰذا ہم بھی دیں وغیرہ باتیں پائی جاتی ہیں۔

    اور کہیں دینے کے وقت بدلہ وصول کرنے کی نیت ہوتی ہے کہ وہ بھی ہمیں دیں گے یہ باتیں شرعاً منع ہیں۔ اس لیے شرکت سے احتراز کرنا چاہیے۔ باقی کھانے میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے حرام کہا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند