• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 153069

    عنوان: شادی میں میزبان کو پیسے دینا

    سوال: شادی وغیرہ نیز دیگر تقریبات میں میزبان کو پیسے یا کوئی اور چیز بطور ہدیہ دینا کیسا ہے؟ جواب مع حوالہ کے دیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 153069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1200-1089/B=11/1438

    اگر یہ محض رسم رواج کی وجہ سے دیا جاتا ہے تو اس سے حتی الامکان بچنا چاہیے، اور اگر رسم ورواج نہیں ہے اتفاقاً آپ نے میزبان کو کچھ ہدیہ دیدیا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند