• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 149333

    عنوان: حضرت مفتی صاحب! بارات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! بارات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 149333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 505-478/N=6/1438

    مروجہ بارات محض رسم ہے، اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، اور اگر بارات میں ناچ، گانا باجہ یا عام ویڈیو گرافی ہو یا بے پردہ عورتوں کے ساتھ اجنبی مردوں کا بے محابہ اختلاط ہو تو ایسی بارت میں شرکت بالکل ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند