• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 1310

    عنوان: قدم بوسی کا کیا حکم ہے؟

    سوال: قدم بوسی کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 1310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  851/ج = 851/ج)

     

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کیا آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملاقات کے وقت اس کے لیے جھک سکتا ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں! پس جب جھک کر سلام کرنا درست نہیں تو جھک کر قدم بوسی کرنا جومشابہ بالسجود ہے کیسے درست ہوسکتا ہے اس لیے قدم بوسی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند