• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 2726

    عنوان:

    براہ کرم، وصیت کے اسلامی طریقے بتائیں۔

    سوال:

    براہ کرم، وصیت کے اسلامی طریقے بتائیں۔

    جواب نمبر: 2726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 116/ ل= 117/ ل

     

    وصیت کہتے ہیں اپنے مرنے کے بعد غیر وارث کو اپنی جائداد وغیرہ کا بطور تبرع مالک بنانا بشرطیکہ دین مستغرق نہ ہو اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ وصیت کرنے والا یہ کہے کہ میں نے اتنی رقم یا جائداد جوکہ ثلث سے زائد نہ ہو فلاں کے لیے وصیت کی۔

    وصیت کی چار قسمیں ہیں:

    (۱) واجب، جب کہ زکاة، حج، فدیہ، صوم وصلاة وغیرہ کی وصیت ہو۔

    (۲) مباح، جب کہ مال دار کے لیے وصیت ہو۔

    (۳) مکروہ، جب کہ فاسق کے لیے ہو اور غالب گمان یہ ہو کہ وہ غلط جگہ خرچ کرے گا۔

    (۴) مستحب، جب کہ ان تین قسموں کے علاوہ کے لیے ہو ہکذا في الدر المختار ورد المحتار، أول کتاب الوصایا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند