• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 2234

    عنوان:

    میری بہن كو ایک عیسائی سے اولاد ہے، وہ نماز نہیں پڑھتی ہے نیز حرام گوشت کھاتی ہے۔ كیا وہ وراثت میں حصہ پائے گی؟

    سوال:

    میری ایک بہن ہے، ہمارے والد حافظ قرآن تھے۔ اس (میری بہن) کے ایک عیسائی سے اولاد ہے، وہ نماز نہیں پڑھتی ہے نیز حرام گوشت کھاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے والد کی وراثت روپئے کی شکل میں تقسیم ہونی ہے، کیا وہ (میری بہن) ہمارے مرحوم والد کی وراثت کی مستحق ہوگی؟ کیونکہ راہ راست سے ہٹ گئی ہے۔ بر اہ کرم، جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 567/ ل= 567/ ل

     

    اگر آپ کی بہن نے مذہب اسلام کو چھوڑا نہیں ہے تو وہ آپ کے مرحوم والد کی وراثت کی مستحق ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند