• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 176709

    عنوان: شوہر‏، پانچ بھائی اور ایك بہن كے درمیان تقسیم

    سوال: میری خالہ شادی شدہ ہیں پر ان کی کوئی اولاد نہیں ہے، خالہ کی پانچ بہن اور ایک بھائی ہے، ان کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ بھائی، بہن اور شوہر کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 176709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 540-438/D=06/1441

    وراثت انتقال کے بعد تقسیم ہوتی ہے انتقال کے وقت جو ورثاء مرحوم کے باحیات رہتے ہیں ان کا حصہ لگتا ہے۔

    اگر خالہ کے انتقال کے وقت یہی ورثاء شرعی رہے تو کل ترکہ میں سے حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد آدھا حصہ شوہر کو اور آدھے کے سات حصے کرکے دو حصے بھائی کو ایک ایک حصہ بہنوں کو ملے گا یا کل ترکہ کے چودہ حصے کرکے سات حصے شوہر کو دو حصہ بھائی کو ایک ایک حصہ ہر بہن کو دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند