معاملات - وراثت ووصیت

Pakistan

سوال # 176378

ایک عورت کی صرف منگنی ہو ئی تھی، نکاح نہیں ہواتھا اسی دوران اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا، پھر اس نے اپنے شوہر کے بھائی(دیور) سے شادی کرلی۔اب وہ دعوی کرتی ہے کہ میرے انتقال ہوئے شوہرکی جائیداد میں حصہ دیں کیا شرعی طور پر ا ن کا خق بنتا ہے کہ ان کو جائیداد میں حصہ ملے ؟

Published on: Feb 1, 2020

جواب # 176378

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 649-501/H=06/1441



محض منگنی ہو جانے پر نکاح کے احکام مرتب نہیں ہوتے پس وہ مرحوم شخص مذکورہ عورت کا شوہر نہ ہوا اور جب شوہر نہ بنا تو اُس مرحوم کی جائداد و دیگر مالِ متروکہ میں عورت کا کچھ حق و حصہ نہیں بنتا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات