معاملات - وراثت ووصیت

Pakistan

سوال # 176323

سات بیٹیوں اور دو بیٹوں میں تین کرورڑ کیسے تقسیم ہوں گے ؟

Published on: Feb 6, 2020

جواب # 176323

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:475-371/N=6/1441



اگر کسی مرحوم یا مرحومہ نے اپنے وارثین میں صرف ۲/ بیٹے اور ۷/ بیٹیاں چھوڑی ہیں،بیوی یا شوہر، ماں، باپ، دادا، دادی اور نانی میں سے کسی کو نہیں چھوڑا ہے؛ بلکہ اِن سب کا انتقال مرحوم سے پہلے ہی ہوگیا تھا تو بہ شمول( تین کروڑ) مرحوم کا سارا ترکہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث۱۱/ حصوں میں ہوکر اس طور پر تقسیم ہوگا کہ ہر بیٹے کو ۲، ۲/ حصے اور ہر بیٹی کو ایک، ایک حصہ ملے گا۔ اور اگر صرف تین کروڑ کو تقسیم کرنا چاہیں اور وہ حقوق متقدمہ علی الارث سے فارغ ہوں تو ہر بیٹی کو 2,727,272.73 اور ہر بیٹے کو 5,454,545.45 ملیں گے۔



قال اللہ تعالی :﴿ یوصیکم اللہ في أولادکم للذکر مثل حظ الأنثیین﴾(سورة النساء، رقم الآیة: ۱۱)، ویصیر عصبة بغیرہ البناتُ بالابن الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الفرائض، ۱۰:۵۲۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات