• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174718

    عنوان: كیا ہر پروپرٹی میں سب كا حصہ ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک صاحب کی چار لڑکا تھے جس میں ایک بڑا تھا عمر میں اور تین چھوٹے تھے جس میں دوزیادہ چھوٹے تھے ان کے پاس سمجھ کم تھی کم عمری کی وجہ سے تو ان کی زمین کا بٹوا رہ ہوا تو وراثت کی زمین کئی جگہ تھی تو ایک جگہ چودہ بسوا زمین تھی جس میں ایک بڑے بھائی نے قریب 11بسوااپنے حصہ میں لیا ہے اور 3بسوا کسی ایک کو دیدیا تو چھوٹے 2بھائی کہہ رہے ہیں کہ ہم اس طرح نہیں لیں گے بلکہ جہاں جہاں زمین ہے ہر جگہ چار حصے کر لیں مگر بڑے بھائی کا کہنا کہ پہلے جیسے بٹا ویسے ہی رہے گا اور چھوٹے بھائی چاہ رہے ہیں کہ ہر جگہ 4حصہ ہو اس میں کیا صحیح ہونا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 343-286/B=03/1441

    صورت مذکورہ میں چھوٹے بھائیوں کا کہنا صحیح ہے اسی پر عمل ہونا چاہئے تاکہ سب بھائیوں کو زمین مساوی اور برابر ملے اور کسی کی کوئی حق تلفی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند