• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174450

    عنوان: جو حصہ وراثت میں بیٹی کو ماں باپ کی طرف سے ملتاہے کیا اس میں اس کے بچوں کا حق ہوگا؟

    سوال: جو حصہ وراثت میں بیٹی کو ماں باپ کی طرف سے ملتاہے تو کیا اس میں اس کے بچوں کا حق ہوگا؟

    جواب نمبر: 174450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:194-155/sd=3/1441

    بیٹی کو جو کچھ اُس کے ماں باپ کی طرف سے ملا ہے، بیٹی اپنی زندگی میں اس کی مالک و مختار ہے، اس میں بیٹی کے بچوں کا شرعا کوئی حق نہیں ہے، اگر وہ چاہے تو اپنی رضامندی سے بچوں کو دے سکتی ہے اور اگر دوسری جگہ صرف کرنا چاہے، تو اس کا بھی اختیار ہے؛ ہاں بیٹی کے انتقال کے بعد اس کا متروکہ مال بہ شمول اولاد ورثاء کے درمیان حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند