• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 173815

    عنوان: بہنوئی كو جو كچھ والد كی طرف سے ملا ہے كیا وہ بھی تركہ میں شامل ہوگا؟

    سوال: میرے بہنوئی کا انتقال ہوگیاہے، ان سے پہلے ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، اور ان کے انتقال کے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہواہے، اور پھر میری بہن کا انتقال ہواہے، ان کے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے، ان کے درمیان وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

    جواب نمبر: 173815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:181-250/B=3/1441

    آپ کے بہنوئی کو ان کے والدین کی طرف سے جو کچھ ترکہ ملا ہے وہ سب اور بہنوئی نے جو کچھ اپنی ملکیت چھوڑی ہے ان سب کی مالیت از روئے شرع پانچ سہام میں تقسیم ہوگی جن میں سے 2-2 سہام دونوں لڑکیو کو ملیں گے اور ایک سہام لڑکی کو ملے گا

    ابن = 2

    ابن = 2

    بنت = 1

    یہ مسئلہ اس صورت میں ہے کہ بہنوئی کا انتقال ان کے والدین کے بعد ہوا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند