معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 172378
جواب نمبر: 172378
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1309-1091/H=12/1440
اگر آپ کی اہلیہ مرحومہ نے اپنے والدین بھائی بہن چچا وغیرہ میں سے اپنی وفات کے وقت کسی کو نہیں چھوڑا بس آپ (شوہر) اور تین بیٹیوں ہی کو چھوڑا تھا تو حکم یہ ہے کہ بعد اداءِ حقوق متقدمہ علی المیراث اہلیہ مرحومہ کا مذکور فی السوال سونا و دیگر تمام اشیاءِ مرحومہ کو چار حصوں پر منقسم کرکے ایک حصہ آپ کو اور ایک ایک حصہ تینوں بیٹیوں کو ملے گا سوتیلی ماں ترکہ مرحومہ سے محروم ہے۔ التخریج
کل حصے = ۴
-------------------------
شوہر = ۱
بیٹی = ۱
بیٹی = ۱
بیٹی = ۱
سوتیلی ماں= محروم
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند