• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172372

    عنوان: اگروالد کی حیات میں بیٹے کا انتقال ہوجائے، تو مرحوم كے بچوں کا وراثت میں کیا حق ہے؟

    سوال: اگروالد کی حیات میں بیٹے کا انتقال ہوجائے، تواس کے بچوں کا وراثت میں کیا حق ہے؟

    جواب نمبر: 172372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1038-868/sd=11/1440

    اگر والد کی حیات میں بیٹے کا انتقال ہوجائے ، تووالد کے انتقال کے بعد اُس کے ترکہ میں مرحوم بیٹے کے بچوں کا شرعا کوئی حصہ نہیں ہے؛ البتہ والد اپنی زندگی میں مرحوم بیٹے کی اولاد کو ہبہ کرسکتا ہے اور تہائی مال سے وصیت بھی کرسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند