• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172172

    عنوان: شوہر 5 بیٹیوں 5 بھائیوں اور 5 بہنوں كے درمیان تقسیم

    سوال: ایک عورت نے اپنے مرنے کے بعدایک شوہر 5 بیٹیوں 5 بھائیوں اور 5 بہنوں کو چھوڑآ وراثت کی تقسیم کیسے ہو گی؟ خیرا

    جواب نمبر: 172172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:999-844/sd=11/1440

    بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں اگر مرحومہ عورت کے والدین با حیات نہیں ہیں، ورثاء میں شوہر، پانچ بیٹیاں ، پانچ حقیقی بھائی اور پانچ حقیقی بہنیں ہیں، تو اس کا ترکہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث و عدم موانع ارث کل ایک سو اسی (۱۸۰) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو پینتالیس(۴۵) حصے، پانچوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو چوبیس چوبیس(۲۴) حصے، پانچوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو دو دو حصے اور پانچوں بہنوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک حصہ ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند