• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172036

    عنوان: شوہر‏، تین بیٹے اور ایك بیٹی كے درمیان وراثت كی تقسیم

    سوال: میری خالہ کا انتقال ہوا ہے انہوں نے وراثت میں کچھ مال زیورات چھوڑا ہے ان کے شوہر ابھی حیات ہیں اور ان کو پینشن آتی ہے ان کے ۳ بیٹے اور ایک بیٹی ہے سب شادی شدہ ہے ان میں وراثت کیسے تقسیم ہوگی برائے کرم تفصیلی جواب ارسال کریں تو عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 172036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1135-978/B=12/1440

    صورت مذکورہ میں آپ کی مرحومہ خالہ کا کل ترکہ از روئے شرع ۲۸/ سہام میں تقسیم ہوگا جن میں سے شوہر کو چوتھائی حصہ یعنی 7 سہام ملیں گے۔ اور تینوں لڑکوں کو 6-6/ سہام ملیں گے۔ اور لڑکی کو 3 سہام ملیں گے۔ مسئلہ کی شرعی تقسیم کا نقشہ حس ذیل ہے۔

    کل حصے   =             28

    -------------------------

    زوج         =             7

    ابن          =             6

    ابن          =             6

    ابن          =             6

    بنت         =             3


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند