• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 171990

    عنوان: بیوی كو اس كا حصہ دینے كے بعد باقی ماندہ مال كس كو دیا جائے؟

    سوال: ایک صاحب کا انتقال ہوا، ورثہ میں صرف بیوی کو چھوڑا. اس کے علاوہ ذوی الارحام اور عصبہ میں کوئی بھی نہیں ہے. تو بیوی کو ربع دینے کے بعد باقی ماندہ جائیداد کس کو دیا جائے گا. مفتیان کرام جواب دے کر ماجور ہوں. جزاک اللہ

    جواب نمبر: 171990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1223-1026/H=11/1440

    اگر ورثہ میں صرف بیوی ہی ہے عصبات اور ذوی الارحام میں سے بھی کوئی نہیں تو ایسی صورت میں باقی ماندہ ترکہ (جائیداد وغیرہ) کو بھی بیوی پر رد کر دیا جائے گا یعنی بیوی کو ہی کل ترکہ دیدیا جائے گا۔ ہٰکذا فی امداد الفتاویٰ ، ص: ۳۵۵و ص: ۳۵۶/ جلد چہارم ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند