• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 170304

    عنوان: تین بیٹے اور ایك بیٹی كے درمیان كرایہ كی تقسیم

    سوال: سوال اس ملکیت کے بارے میں ہے جو ہمارے والد مرحوم کی ہے، ملکیت میں کرایہ دار رہتے ہیں، سالانہ کرایہ 20000 روپئے ملتاہے۔ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ، براہ کرم، بتائیں کہ کرائے کی تقسیم کیسے کریں؟

    جواب نمبر: 170304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 860-767/M=09/1440

    جتنا کرایہ حاصل ہوتا ہے اسے سات برابر حصوں میں تقسیم کرلیں دو دو (۲-۲) حصے ہر بیٹے کو ملیں گے اور ایک حصہ بیٹی کو ملے گا یعنی بیٹے کو دوہرا حصہ اور بیٹی کو ایکہرا حصہ ملے گا للذکر مثل حظ الأنثیین (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند