• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 4515

    عنوان:

    کیا اورنگ زیب ایک ظالم بادشاہ تھا، جیسا کہ لوگ ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انھوں نے کئی ہندو مندر کو گروادیا۔ غیر مسلموں کو زبردستی مسلم بناتا تھا، اوران کی زبردستی ختنہ کرواتا تھا۔ اور غیر مسلم سے ٹیکس لینا شروع کردیا تھا۔ کیا یہ صحیح ہے یا جھوٹا الزام؟ اورنگ زیب کے بارے میں جاننا ہو تو کون سی کتاب دیکھنا چاہیے؟ اور کیا اورنگ زیب کو بزرگ کہنا صحیح ہے کہ غلط؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 829=877/ د

    ہرگز نہیں۔ اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمة دین دار، خدا ترس، عادل و منصف مزاج بادشاہ تھے۔ مستشرقین نے انھیں بدنام کرنے کے لیے غلط قسم کے پروپیگنڈے کئے ہیں۔ شیخ محمد اکرم آئی ایس نے رود کوثر میں اورعلامہ شبلی نعمانی نے اورنگ زیب عالمگیر پر ایک نظر مقالہ میں ان پروپیگنڈوں کی حقیقت پر روشنی ڈالی ہے۔ زبردستی مسلمان بنانے، اورزبردستی ان کا ختنہ کروانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وہ نیک دل ولی تھے قرآن پاک کی کتابت کرکے اور ٹوپی بن کر اپنا ذریعہ معاش حاصل کرتے تھے۔ جب کہ ان کا دور حکومت غیر منقسم ہندوستان کے وسیع رقبہ پر محیط تھا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند