• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 43818

    عنوان: کتاب کے بارے میں

    سوال: مجھے اس کتاب کا نام جاننا ہے جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کی جنگ کے بارے میں لکھا ہو اور وہ کتاب معتبر بھی ہو جس سے مجھ جیسے کو علم حاصل ہو جائے؟

    جواب نمبر: 43818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 398-173/L=3/1434 ”خلفائے راشدین“ موٴلف مولانا عبدالشکور صاحب لکھنوی رحمہ اللہ، ”المرتضی“ موٴلف حضرت مولانا ابوالحسن علی الندوی رحمہ اللہ اور ”سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا“ موٴلف سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ، ان تینوں کتابوں کا آپ مطالعہ کریں، ان شاء اللہ ان کے مطالعہ سے حضرت علی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے مابین جنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند