• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 37692

    عنوان: تنظیم فكر ولی اللہی

    سوال: حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ ،یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ دیوبندی نہیں ہیں۔ آپ اور آپ کی جماعت تنظیم فکر شاہ ولی اللہ گمراہ ہے۔ آپ اپنے شیخ شاہ عبد القادررائے پوری کے نظریات سے منحرف ہو گیے ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 37692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 518-439/B=4/1433 شاہ سعید احمد رائے پوری بذات خود بہت نیک وصالح اور اللہ والے آدمی ہیں، مگر کچھ دنوں سے اپنے داماد مولانا عبدالقادر صاحب کے چکر میں آگئے اور ایک نئی تنظیم فکر ولی اللہ قائم کی جس میں حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کے کچھ کمیونسٹانہ نظریات پر مشتمل نوجوانوں کی نئی جماعت تیار کررہے ہیں، ہماری سمجھ میں ان کی یہ فکر ولی اللہ نہیں آئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند