• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 2143

    عنوان:

    ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں سب سے پہلے کن کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور سب سے پہلے جنت البقیع میں کون دفن کیا گیا؟

    سوال:

    ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں سب سے پہلے کن کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور سب سے پہلے جنت البقیع میں کون دفن کیا گیا؟

    جواب نمبر: 2143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1080/1012=ب

    ہجرت کے بعد مہاجرین میں سب سے پہلے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اور جنت البقیع میں دفن کیے گئے: وھو اول من مات بالمدینۃ من المھاجرین و دفن بالبقیع۔ و لما دفن قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: نعم السلف ھو لنا۔ (الاکمال: 602)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند