• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 177439

    عنوان: امام رافعی کے لیے حضورﷺ کے دست اقدس کا قبر سے نکلنا

    سوال: امام احمد رفاعی کے بارے میں مشہور ہے کہ جب انہوں نے نبی پاک کے روضہ پر حاضری دی تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر مبارک سے ہاتھ نکال کر ان سے مصافحہ فرمایا تھا ، کیا یہ واقعہ ٹھیک ہے؟ کونسی کتاب میں اس کا ذکر ہے؟

    جواب نمبر: 177439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:746-587/sn=8/1441

     اس واقعے کی سند تو نہیں مل سکی کہ اس کی روشنی میں اس کی صحت یا عدم صحت کا حکم لگایا جائے ؛ البتہ امام سیوطی نے الحاوی للفتاوی میں اس واقعے کو نقل کیا ہے اور اسی کے حوالے سے حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا نے فضائل اعمال (2/130،ط:ادارہ اشاعت دینیات پرائیوٹ لمیٹڈ) میں حج کے فضائل کے تحت اس واقعے کا ذکر کیا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند