• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 176203

    عنوان: كیا صحابہ كی تعداد 3 لاكھ تھی؟

    سوال: کیا صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعداد ۳لاکھ ہے ؟

    جواب نمبر: 176203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:443-311/sd=6/1441

    صحابہ کرام کی تعداد کے بارے میں محدثین کی روایات مختلف ہیں ، علامہ سخاوینے حافظ ابو زرعہ رازیسے نقل کیا ہے کہ حضور ﷺ کے انتقال کے وقت صحابہ کرام کی تعدادایک لاکھ سے زیادہ تھی، علامہ سخاوینے یہ بھی لکھا ہے کہ کسی خاص عدد کی تعیین مشکل ہے اور امام بخاری نے اپنی صحیح، کتاب المغازی میں تبوک کے واقعے کے تحت حضرت کعب ابن مالککا یہ قول نقل کیا ہے: والمسلمون کشیر لایجمعہم دیوان حافظ(فتح المغیث بشرح ألفیة الحدیث للسخاوی:۴/۴۹، دار المنہاج، ریاض) پس خاص عدد کی تعیین مشکل ہے اور تین لاکھ کی صراحت بھی نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند