متفرقات - تاریخ و سوانح

Pakistan

سوال # 170529

کیا حضرت علی رضی لله عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی لله عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی لله عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟ یہ تابعی تھے یا تبع تابعی تھے ؟

Published on: Jun 25, 2019

جواب # 170529

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 882-774/D=09/1440



(۱) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت جعفر طیار کے ایک بیٹے عبد اللہ اور ان کے ایک بیٹے معاویہ تھے (انساب الاشراف بلاذری) ۔



(۲) عبد اللہ بن جعفر طیار خود صغار صحابہ میں سے ہیں اس لئے ان کے بیٹے معاویہ تابعی ہوئے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات