• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 170125

    عنوان: حضرت یحیی اور حضرت عیسی علیہما السلام نے شادی کی یا نہیں؟

    سوال: کیا حضرت یحی علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام نے شادی نہیں کی تھی؟روایتوں میں کیا ملتاہے ان دونوں نبیوں کے نکاح کے بارے میں؟

    جواب نمبر: 170125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:783-794/N=12/1440

    جی ہاں! حضرت یحییٰ علیہ السلام نے شادی نہیں کی تھی (سورہٴ آل عمران، آیت: ۳۹)، اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بھی شادی نہیں کی تھی (معارف القرآن، موٴلفہ: حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی، ۱: ۶۰۸)؛ البتہ جب آپ قرب قیامت میں دوبارہ تشریف لائیں گے تو شادی کریں گے اور آپ کو اولاد بھی ہوگی جیسا کہ احادیث میں آیا ہے (التصریح بما تواتر في نزول المسیح، حدیث نمبر: ۵۸، ۶۳، ص: ۲۴۰، ۲۴۵ )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند