• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 165835

    عنوان: مرزا غلام قادر قادیانی سے احمد رضا خان بریلوی کو شرف تلمذ حاصل تھا

    سوال: ایک بریلوی کا مجھ سے سوال ہے کہ ”دیوبندی جو کہتے ہیں احمد رضا بریلوی مرزا غلام احمد قادیانی کے شاگرد ہیں“ ، اس کا ثبوت بریلوی حضرات نے مانگا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 163-185/H=2/1440

    مرزا غلام احمد قادیانی علیہ مایستحقہ احمد رضا خان بریلوی کے استاد ہیں یا نہیں؟ اِس کی تو کہیں صراحت نہیں ملی، البتہ مرزا غلام قادیانی کے بھائی مرزا غلام قادر قادیانی سے احمد رضا خان بریلوی کو شرف تلمذ حاصل تھا یعنی مرزا غلام قادر کے شاگرد تھے جیسا کہ مطالعہٴ بریلویت : ۲/۴۶، میں ہے کہ آپ (احمد رضا خان بریلوی) کے پہلے استاد مرزا غلام قادر (مدعیٴ نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کے بھائی) تھے اھ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند